حسن ظن رکھنا اچھی عباد ت ہے علامہ الیاس قادری

حسن ظن رکھنا اچھی عباد ت ہے علامہ الیاس قادری

کراچی (این این آئی)امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس قادری نے کہا ہے کہ حسن ظن رکھنا اچھی عبادت ہے ،اگر کسی کے بارے میں بدگمانی ہوتی ہے تو اس کا علاج کریں،ریاکاری کے خوف سے نیک کام ترک کردینا بھی ریاکاری ہے۔

ریاکاری سے مقابلہ کریں، اس کو اپنے قریب بھی نہ آنے دیں، ریاکاری کا خیال شیطان کی طرف سے آتا ہے اس پر توجہ نہ دیں،ہمیں اپنی عبادت کو بڑھانا ہے کم نہیں کرنا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ ہمیں اپنے عیب پر نظر رکھنی چاہئے ناکہ دوسروں کے عیبوں کو تلاش کریں، اگرکسی شخص کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنایعنی جھوٹاالزام لگایا یہ بہتان کہلاتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں