اسلام ونظریہ پاکستان ہی ملکی ترقی کاضامن،محمد حسین محنتی

اسلام ونظریہ پاکستان ہی ملکی ترقی کاضامن،محمد حسین محنتی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے بجٹ میں عوام کو رلیف اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی اور سودی نظام معیشت سے نجات حاصل کئے۔۔

 بغیر ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی، اسلام ونظریہ پاکستان ہی ملکی ترقی،خوشحالی اور سالمیت کا ضامن ہے ، غیروں کے غلام حکمرانوں نے ٹرانسجینڈر بل، اسکولوں میں ڈانس پارٹیوں سے لیکر سودی نظام تک ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔دینی جماعتیں اسلام وکلمہ طیبہ کیلئے حاصل ملک میں اسلام دشمن بیرونی ایجنڈے کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ کے رہنمائاحمد ندیم اعوان کی زیر قیادت  ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں