افغان گراؤنڈ منڈی کے معائنے کے لئے ناظر سندھ ہائی کورٹ مقرر

 افغان گراؤنڈ منڈی کے معائنے کے لئے ناظر سندھ ہائی کورٹ مقرر

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے ناظم آباد میں مویشی منڈی کے مالک کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر افغان گراؤنڈ منڈی کے معائنے کے لئے ناظر سندھ ہائی کورٹ مقرر کردیا۔

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں ناظم آباد میں مویشی منڈی کے مالک کو ہراساں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے ناظم آباد افغان گراؤنڈ کے معائنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے معائنے کے لئے ناظر سندھ ہائی کورٹ مقرر کردیا۔عدالت نے رپورٹ کے ہمراہ گراؤنڈ کی تصاویر بھی پیش کرنے کا حکم دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں