کمشنر فیصل آباد اور آرپی او کا چناب نگر کا دورہ

کمشنر فیصل آباد اور آرپی او کا چناب نگر کا دورہ

چناب نگر(نامہ نگار)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور آرپی او ڈاکٹر عابد خاں کا چناب نگر کا دورہ، عالمی ختم نبوت کانفرنس کے انتظامی وحفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد بھی ہمراہ تھے جنہوں نے سکیورٹی سمیت دیگردرکار انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ کمشنر اور آرپی او نے منتظمین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمشنر اور آر پی او نے کہا کہ دو روزہ ختم نبوت کانفرنس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، حفاظتی انتظامات میں معمولی سا بھی خلاءنہیں ہونا چاہیے ، عالمی ختم نبوت کانفرنس پر ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے اور مخصوص انٹری پوائنٹس،واک تھرو گیٹس اور فزیکل سرچنگ کے بعد لوگوں کو کانفرنس میں شامل ہونے دیا جائے ۔ آخر میں انکا کہنا تھا کہ ختم نبوت کانفرنس کے دوران امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمن ، ڈی ایس پی غلام شبیر بلوچ سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں