کمشنر سلوت سعید سے جڑانوالہ سے کرسچن کمیونٹی وفد کی ملاقات

کمشنر سلوت سعید سے جڑانوالہ سے کرسچن کمیونٹی وفد کی ملاقات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید سے جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے کرسچن کمیونٹی کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

 آرپی او ڈاکٹر محمد عابدخاں،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،سی پی او کامران عادل بھی موجودتھے سربراہ ون مین کمیشن برائے مینارٹی رائٹس ڈاکٹر شعیب سڈل کی ہدایات پر وفد میں مینارٹی رائٹس فورم کے سیموئل پیارا،پروفیسر انجم جمیز،پرویز میسح ودیگر شامل تھے ۔وفد کے ارکان نے کمشنر فیصل آباد کو سانحہ جڑانوالہ کے بعض متاثرین کو مالی امدادنہ ملنے کے حوالے سے درخواست پیش کی۔انہوں نے کہا کہ کمشنر فیصل آباد کی سانحہ جڑانوالہ کے فوری بعد متاثرین کی بحالی کے ہنگامی اقدامات تاریخ میں موجود رہیں گے ۔متاثرہ خاندانوں کو برق رفتاری سے مالی امداد کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔جڑانوالہ میں امن وامان کا قیام اور نامزد ملز موں کی گرفتاری میں کمشنراور ریجنل پولیس آفیسر کی کاوشیں بھی لائق تحسین رہیں۔کمشنر نے وفد کے ارکان کی درخواست پرموثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے فوری بعد اور بعدازاں بھی جامع سروے کراکر متاثرین کو مالی امداد فراہم کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں