حیدرآباد : بجلی چوروں کے خلاف مہم، مزید 473کنکشن منقطع

 حیدرآباد : بجلی چوروں کے خلاف مہم، مزید 473کنکشن منقطع

حیدر آباد (پ ر ) حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد روشن اوٹھو کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 473کنکشن پکڑے گئے، جن میں سے 466کے خلاف مختلف تھانوں میں FIR درج کرانے لیٹر جمع کرادئے گئے ہیں جس میں 4ایف آئی ار درج ہوچکی ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 7کمرشل اور466گھریلو تھے ۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے انکو 2لاکھ 16ہزار74 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 56لاکھ 91 ہزار 784  روپے ہے ۔تفصیلات کے مطابق 7ستمبر 2023 سے اب تک بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے 280روز سے جاری آپریشن کے دوران کل12ارب75کروڑ36لاکھ سے زائد کی ریکوری کی جا چکی ہے ، 71595ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ترجمان حیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک215ملزمان کو گرفتار کیا گیا،1ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا،3 ملازمین کو بھی گرفتار کیا گیا ، 44ملازمین کو معطل کردیا گیا، مجموعی طور62874کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں 5331 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک 3 کروڑ 72 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1ارب75کروڑ سے زائد ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں