پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سپلائی کو ناکام بنادیا

پولیس نے نان کسٹم پیڈ  چھالیہ کی سپلائی کو ناکام بنادیا

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری پولیس نے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سپلائی ناکام بنادی۔

خواجہ اجمیر نگری پولیس نے U4 اسٹاپ نزد اچانک ہوٹل عمر گوٹھ کے پاس بروقت کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کرولا کار میں نان کسٹم پیڈ چھالیہ کی سپلائی کررہے تھے جنکے قبضے سے کرولا کار کے اندر موجود 30 بورے چھالیہ وزنی تقریباً 360 کلو برآمد ہوئے ۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سمیع ولد محمد یوسف اور عبدالرحمن ولد نسیم کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے کسٹم حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں