بزرگ کو درخت کی کٹائی روکنا مہنگا پڑگیا، جھگڑے میں زخمی

بزرگ کو درخت کی کٹائی روکنا مہنگا پڑگیا، جھگڑے میں زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں بزرگ شہری کو درخت کی حفاظت کرنے پر کے ایم سی عملے کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جمعرات کو جیل چورنگی سے درخت ہٹانے پر کے ایم سی کے اہلکاروں کے ساتھ مبینہ جھگڑے میں ایک 79 سالہ ماحولیاتی کارکن بزرگ زخمی ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق بزرگ عبدالحمید ڈاگیہ نے بتایا کہ وہ ایک دہائی سے ماحولیاتی مسائل کے خلاف سرگرم ہیں، جب انہوں نے ‘غیر قانونی درختوں کی کٹائی’ کی ویڈیو بنانے سے روکے جانے پر انکار کیا تو ان پر حملہ کیا گیا۔ بزرگ عبدالحمید کے بیٹے نے فیروز آباد تھانے میں واقعے کی شکایت جمع کرائی ۔رپورٹ کے مطابق فیروز آباد پولیس نے گروپ کے ایک فرد کو گرفتار کر لیا ہے جو خود کو کے ایم سی سے ظاہر کر رہا تھا۔ میئر مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ عبدالحمید ڈاگیہ نے گالی گلوچ سے جھگڑا شروع کیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں