ایف آئی آر نہ کاٹنے کی شکایت، وزیر داخلہ سندھ نے تھانے کاعملہ معطل کردیا

ایف آئی آر نہ کاٹنے کی شکایت، وزیر داخلہ سندھ نے تھانے کاعملہ معطل کردیا

کراچی (این این آئی)وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے رات گئے کراچی کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور اس دوران شہری کی جانب سے ایف آئی آر نہ کاٹنے کی شکایت پر شارع فیصل تھانے کے عملے کو معطل کردیا ۔

 صوبائی وزیر داخلہ نے رات گئے شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تھانے کے روزنامچہ چیک کیا اور وہاں موجود افسران سے بریفنگ لی۔علاوہ ازیں انہوں نے تھانے آئے مختلف شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات بھی سنیں۔ اس دوران شہری کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کیے جانے کی شکایت پر وزیر داخلہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں