نجی چینل کے رپورٹر علی رضا پر حملہ،شدید زخمی

 نجی چینل کے رپورٹر  علی رضا پر حملہ،شدید زخمی

میرپورخاص(بیورورپورٹ)نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر علی رضا رند قاتلانہ حملے کے دوران گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔۔۔

جنہیں نازک حالت میں میرپورخاص سول اسپتال سے حیدرأباد منتقل کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر و ممبر ایوان صحافت میرپورخاص علی رضا رند کو نامعلوم مسلح افراد نے تعلقہ تھانے کی حدود پبلک اسکول روڈ پر دو گولیاں مار یں ۔ پولیس نے سول اسپتال پہنچ کر واقعے کی مکمل تفصیلات حاصل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں