مضافاتی علاقوں میں چوری کے پانی سے کھیتی باڑی کا انکشاف،بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

مضافاتی  علاقوں  میں  چوری  کے  پانی  سے  کھیتی باڑی  کا  انکشاف،بڑا نیٹ ورک  پکڑا گیا

کراچی (رپورٹ :محمد علی حفیظ ) کراچی کے مضافاتی علاقوں میں چوری کے پانی سے کھیتی باڑی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔

 واٹر کارپوریشن کے سربراہ سید صلاح الدین احمد کی سربراہی میں ہونے والے بڑے آپریشن کے دوران ضلع ملیر میں کھیتوں کیلئے کی جانے والی پانی کی چوری پکڑی گئی روزانہ کروڑوں روپے مالیت کا لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا تفصیلات کے مطابق شہر کے مضافاتی علاقوں میں پانی کی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا سربراہ کراچی واٹر کارپوریشن سید صلاح الدین احمد نے ضلع ملیر میں پانی چوری کے خلاف پولیس اور رینجرز کا ہمراہ آپریشن کیا آپریشن کے دوران انکشاف ہوا کہ بن قاسم ٹائون میں کھیتی باڑی کیلئے بڑے پیمانے پر پانی کی چوری کی جارہی تھی ۔ سی ای او واٹر کارپوریشن نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی 72انچ کی لائن سے غیر قانونی کنکشنز ڈال کر روزانہ کروڑوں روپے مالیت کا لاکھوں گیلن پانی چوری کیا جارہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی پر کراچی کے شہریوں کا حق ہے جو منظم انداز میں کھیتی باڑی کیلئے چوری ہورہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران واٹر کارپوریشن کی ٹیم نے ایک ٹینکر والے کو بھی پکڑا ہے جو یہاں سے پانی چوری کرکے فروخت کرتا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اس پانی چوری میں ملوث ہے اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی پانی چوری کسی صورت برداشت نہیں ہے ۔ واٹر کارپوریشن اور رینجرز کا پانی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں