کچے میں آپریشن ،مغوی بازیاب

 کچے میں آپریشن ،مغوی بازیاب

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر پولیس نے گدپور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا۔

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق 5 روز قبل تھانہ بائجی شریف کی حدود پنوعاقل انٹر چینج سے اغوا ہونے والے مغوی ذولفقار بھیو کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔اغواء کار مغوی کو گدپور کچے کے علاقے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کارروائی کے نتیجے میں اغواء کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں