زکریا یونیورسٹی:مالی بحران شدید،ادائیگیاں رک گئیں

زکریا یونیورسٹی:مالی بحران شدید،ادائیگیاں رک گئیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں مالی بحران شدید، ضروری اخراجات ، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی۔

، یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی میں شدید مشکلات، ملازمین میں تشویش کی لہر ،حکومت کی جانب سے مالی بحران میں کمی کیلئے کوئی خصوصی فنڈز ، پیکیج نہ مل سکا۔ وائس چانسلر بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ ادارے کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔بہت جلد یونیورسٹی کے انتظامی معاملات ڈیجیٹائز کر دئیے جائیں گے جس سے ادارے میں بہتری آ ے گی ٹیچرز اور سٹاف کو کام کے اوقات میں اپنے شعبوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جس سے تدریسی اور انتظامی معاملات میں بہتری آ ئے گی ۔داخلوں کے لئے ون ونڈو قائم کر رہے ہیں جس سے والدین اور طلباء کو سہولت میسر آ ئے گی ۔زکریا یونیورسٹی ملتان کی رینکنگ بہتر بنانے کیلئے ریسرچ ورک کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ شہر کے عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے باوجود جامعہ فروغ تعلیم میں اپنا بھرپور حصہ شامل کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں