ڈی سی وہاڑی کا پرائمری سکول،ویٹرنری ڈسپنسری کا اچانک دورہ

ڈی سی وہاڑی کا پرائمری سکول،ویٹرنری ڈسپنسری کا اچانک دورہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر سرکاری تعلیمی اداروں کی انسپکشنز جاری ہے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے گورنمنٹ پرائمری سکول اور۔

 سول ویٹرنری ڈسپنسری نور شاہ کا اچانک دورہ کیا اور سکولز کونسل کے فنڈز سے انفراسٹرکچر اور سہولیات میں بہتری کے احکامات دیئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ،طلبہ کی حاضریاں،سکول کی صفائی چیک کی۔سکولز کونسلز ممبران اور سٹاف سے سہولیات بارے میٹنگ میں بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ سکولز کی چار دیواری،نئے کلاس رومز اور لیب کی فراہمی ترجیح ہے سکول کونسلز کے پلیٹ فارم سے اساتذہ و طلباء کو جدید سہولیات فراہم کرینگے سکول کونسلز میں سول سوسائٹی اور انتظامیہ کی بھرپور نمائندگی رکھی جائے ۔انہوں نے سول ویٹرنری ڈسپنسری میں لائیو سٹاک فارمرز کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا اور مویشی پال کسانوں کو بہترین سروس ڈیلیوری فراہمی کا حکم بھی دیا اور کہا کہ لائیو سٹاک فارمرز کو بہترین سروسز فراہم کی جائیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لائیو سٹاک انشیٹوز بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اور ڈسپنسری میں ہر قسم کی لائیو سٹاک ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں