سرکاری ملازمین حقیقی پبلک سرونٹ بنیں، وفاقی محتسب

سرکاری ملازمین حقیقی پبلک سرونٹ بنیں، وفاقی محتسب

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے قیام کے لئے سرکاری اداروں کی طرف سے شفاف اور موثر خدمات کی فراہمی ازحد ضروری ہے۔ سرکاری ملازمین حقیقی پبلک سرونٹ بنیں۔

وہ گز شتہ روز نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(NIM) میں 41 ویں مڈ کیر یئر مینجمنٹ کو رس کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ اعجاز احمد قر یشی نے کہا سر کا ری ملا زمین اور اہلکا روں کے لئے ضروری ہے کہ وہ حقیقی پبلک سر ونٹ بننے اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر نے کے لئے اپنی کو ششیں دو چند کر دیں اور عوام کی تو قعات پر پو را اتر یں ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سے سیکھی گئی مہا رتوں کے ذریعے کورس کے شر کا اپنے فرا ئض زیا دہ اعتماد کے ساتھ انجام دے سکیں گے ۔ قبل ازیں نم کے ڈا ئر یکٹر جنرل نے کو رس کی نما یاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں