چیف کمشنر اسلام آبادکی زیر صدارت اجلاس، ڈینگی مہم تیز کرنیکا فیصلہ

 چیف کمشنر اسلام آبادکی زیر صدارت اجلاس، ڈینگی مہم تیز کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈینگی سے بچاؤ کے لیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے ساتھ مشترکہ سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد، ڈی سی راولپنڈی اور محکمہ صحت حکام نے شرکت کی، اجلاس میں جڑواں شہروں میں موجودہ ڈینگی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی میں 3 ہزار 912 ،ا سلام آباد میں 2 ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی فیو می گیشن کا عمل جاری ہے ۔ عرفان میمن نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ایس او پیز کی خلاف ورز یوں پر 56 گرفتاریاں ہو ئیں اور 19 مقدمات درج کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں