انسانی سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے میڈیا کا کردار اہم ، فیصل کر یم کنڈی

انسانی سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے میڈیا کا کردار اہم ، فیصل کر یم کنڈی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے مکروہ کاروبار کے خاتمے میں میڈیا کا کردار مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔

 درست معلومات اور قانون سے آگاہی کے تحت کی جانے والی رپورٹنگ حکومت کے لئے ر ہنمائی کا درجہ رکھتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی تنظیم سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے منعقدہ آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ای ڈی SSDO سید کوثر عباس نے گورنر کاخیرمقدم کیا اور کہا پاکستان میں انسانی سوداگری اور جبری مشقت کا مسئلہ تشویشناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انسانی سوداگری اور جبری مشقت کی رپورٹنگ کے حوالے سے ایس ایس ڈی او کا آگاہی سیشن ایک بہترین کاوش ہے، حساس نوعیت کے اس موضوع میں متاثرہ افراد کا ذکر ان کی شناخت اور عزت کو مد نظر رکھ کر کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں