اسلام آباد میں سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر کے حوالے سے ا جلاس

اسلام آباد میں سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر کے حوالے سے ا جلاس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر اور پیش کئے گئے ڈیزائن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

 اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبران سمیت نیسپاک کے کنسلٹنٹس اور متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی، نیسپاک کے کنسلٹنٹس نے سائیکل ٹریکس کے مختلف ڈیزائنز پر بریفنگ دی اور بتایا کہ مختلف جگہوں پر سروے مکمل ہو چکاہے جبکہ متعدد آپشن زیر غور ہیں ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا منصوبے کو کم سے کم لاگت میں بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے اور بین الاقوامی فنڈنگ کے ذ رائع بھی تلاش کئے جائیں،ا نہوںنے سائیکلنگ ٹریکس کے ساتھ اشتہارات کی تشہیر کے لئے ڈیجیٹل بورڈز کی تنصیب کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈیزائن میں سائیکلنگ ٹریکس کے ساتھ الیکٹرک بائیک اور چارجنگ سٹیشنز کی سہولت کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان ٹریکس کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز اور پبلک ٹرانسپورٹ سے بھی منسلک کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں