درجہ حرارت میں خا طر خواہ کمی نہ ہونے پر ڈینگی تیز ، طاہر بخاری

درجہ حرارت میں خا طر خواہ کمی نہ ہونے پر ڈینگی تیز ، طاہر بخاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور طاہر رضا بخاری نے ایڈیشنل کمشنر کوآ رڈنیشن سید نذارت علی کے ہمراہ انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 اکتوبر کے آواخر کے باوجود درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی نہیں آئی جس کے باعث ڈینگی تیز ہو گیا ، ایسے میں ہمیں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو جوش و خروش سے انجام دینا ہے ۔ اس بار راولپنڈی میں ڈین ٹو وائرس پایا گیا ہے اور زیادہ تر مریض وہ ہیں جو پہلے بھی ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ مساجد اور خاص طور پر جمعہ کے خطبے میں بار بار اس بات پر زور دیں کہ بخار کو نظرانداز کرنے کے بجائے فوری ہسپتال رپورٹ کی جا ئے ۔ اس موقع پر محکمہ صحت کی جانب سے بر یفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 108 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس سال میں اب تک کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3840 ہوچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں