وزارت موسمیاتی تبدیلی :گرین ٹیک ہب، وائلڈ لائف آرٹ نمائش کا افتتاح

 وزارت موسمیاتی تبدیلی :گرین ٹیک  ہب، وائلڈ لائف آرٹ نمائش کا افتتاح

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کی وزارت نے عالمی معیار کے گرین ٹیک ہب کا جدید ترین سہولت کے طور پر آغاز کردیا۔۔۔

 جس کا مقصد گرین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا کر توانائی کے شعبے کے کاربن فٹ پرنٹس کو کم کرنے کے لئے استعمال کرنا ہے ۔ افتتاحی تقریب سے وزیر اعظم کی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کی معاون رومینہ خورشید عالم نے خطاب کیا۔ دریں اثنا رومینہ خورشید عالم نے کہاہے کہ جہاں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شدید ہو رہے ہیں وہیں مصوری اور بصری فنون جیسے اختراعی طریقے پالیسی سازوں کو حساس بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کہ وہ جنگلی حیات اور ان کی رہائش گاہوں کو درپیش مختلف خطرات کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔ ان خیالات کا اظہار ا نہوںنے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں وائلڈ لائف آرٹ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں