بلدیہ عظمیٰ کے زیر اہتمام نماز عید کااجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا

بلدیہ عظمیٰ کے زیر اہتمام نماز عید کااجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر اہتمام نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع پولو گراؤنڈ میں منعقد ہوا ۔۔

جہاں میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ممبر قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ، قونصل جنرل مراکش مرزا اشتیاق بیگ، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز شاہ، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب بلدیاتی نمائندوں، سیاسی رہنماؤں اعلیٰ سول و فوجی افسران سمیت معززین شہر کی ایک بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی، اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، ملی اتحاد اور یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، نماز عید کے بعد میئر کراچی شہریوں میں گھل مل گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں