مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام عیدگرینڈ ڈنر کا اہتمام

مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام عیدگرینڈ ڈنر کا اہتمام

کراچی(آئی این پی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیراہتمام عیدگرینڈ ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔عید گرینڈ ڈنر کا اہتمام باغ کراچی میں کیاگیاجہاں ہزاروں شہریوں نے فیملی سمیت شرکت کی۔ڈنر کیلئے مردوخواتین کیلئے علیحدہ پنڈال سجائے گئے تھے ۔

 ڈنرکا اہتمام رات آٹھ بجے سے رات بارہ بجے تک تھا۔اس موقع پر بچوں کے کھیلنے کیلئے جمپنگ کیسل بھی لگائے گئے تھے ۔عیدگرینڈڈنرمیں صدرمرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان فیصل ندیم ،کراچی کے صدراحمدندیم اعوان اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے اور عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے ۔ شہریوں نے عیدگرینڈ ڈنر کااہتمام کرنے پر مرکزی مسلم لیگ کی کاوشوں کو خوب سراہااور عیدکی خوشیوں میں شامل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ صدرمرکزی مسلم لیگ سندھ و بلوچستان فیصل ندیم نے کہاکہ روشنیوں کے شہر کو روشن دیکھنے پر اللہ کا شکرادا کرتے ہیں۔عیدگرینڈ ڈنر کے انعقاد کا بنیادی مقصدتمام قوموں کو جوڑنا ہے ۔مرکز ی مسلم لیگ اتحاد کو فروغ دینا چاہتی ہے ۔آج کے روزمرکزی مسلم لیگ کے تحت سندھ بھر کے تمام شہریوں میں اس طرح کے ایونٹ منعقد کیے جارہے ہیں۔ مرکزی مسلم لیگ چاہتی ہے کہ عیدکی خوشیوں میں عوام کو شریک کیاجائے اور ان کی خوشیوں میں شریک ہوا جائے ۔آنے والے سالوں میں ٹاؤن کی سطح پر اس طرح کے ایونٹ منعقد کریں گے ۔کراچی کے صدراحمدندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ عوام کو ساتھ لیکرچلنا چاہتی ہے ۔کراچی منی پاکستان ہے ۔لیکن بدقسمتی سے کراچی کو مختلف فسادات میں جھونکا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں