کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈ نگ سے مستثنیٰ

کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ  ورک لوڈشیڈ نگ سے مستثنیٰ

کراچی(پ ر)کے الیکٹرک کے دائرہ کار کا 70 فیصد علاقہ بدستور لوڈ شیڈ نگ سے مستثنیٰ ہے ۔

اس بات کا اعلان کمپنی نے اپنے 2 ہزار سے زائد فیڈرز پر مشتمل نیٹ ورک کا سہ ماہی جائزہ لینے کے بعد کیا ۔ موجودہ شیڈول نافذ العمل ہوچکا ہے اور کمپنی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ 70 فیصد نیٹ ورک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے جب کہ زیادہ نقصان والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 10 گھنٹے ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں