کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس کا انعقاد ،انعامات تقسیم

کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس کا انعقاد ،انعامات تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی کپ گدھا گاڑی ریس اتوار کی صبح آئی سی آئی پل سے شروع ہوئی اورکمشنر کراچی آفس کلب روڈ پر اختتام پذیر ہوئی ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

پہلی پوزیشن عبدالخالد دوسری پوزیشن محمد جاوید اور تیسری پوزیشن عرف درگا نے حاصل کی۔ریس کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر ون سید غلام مہدی نے جھنڈا لہرا کر کیا ریس براستہ ایم ٹی خان روڈ، PIDC سلطان آباد سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس کلب روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پرمیئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے گدھا گاڑی ریس کو کراچی کی قدیم ثقافت کی پہچان قرار دیا انھوں نے کہا کہ گدھا گاڑی ریس کراچی کی قدیم ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے اس ثقافت کو لیاری کے لوگوں نے دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی طرح زندہ رکھا ہے ۔انہوں نے لیاری کے باشندوں کی کھیلوں سے محبت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا کہا کہ یہی لیاری کی روایت اور تاریخ سے جڑے رہنے کی شناخت ہے جو کراچی کی شناخت ہے انہوں نے گدھا گاڑی ریس اور سائکل ریس اور دیگر کھیلوں کے ساتھ کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر بحیثیت مئر کراچی اور کراچی کے شہری کی حیثیت سے کمشنر کراچی کا شکریہ ادا کیا۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اس سے شہر میں نوجوان کو مثبت سرگرمیوں دینے میں مدد ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں