غیر ملکی گٹکے کی ترسیل کی کوشش ناکام
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سے کراچی غیر ملکی گٹکے کی ترسیل کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی ، سگریٹ کی کھیپ بھی پکڑی گئی۔۔
پولیس کی داخلی راستوں اور کچے کے علاقوں میں ناکہ بندی جاری ہے ۔ کیماڑی پولیس کے مطابق موچکو چیک پوسٹ کے مقام پر پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا ہے ۔