محرم الحرام کے سلسلے میں گورنرہاؤس میں سیل قائم

محرم الحرام کے سلسلے میں گورنرہاؤس میں سیل قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں اگرمقامی حکومت کو سڑکوں کی کارپیٹنگ اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے میں فنڈز کے مسائل درپیش ہیں تو میں ذاتی حیثیت میں بھی ان مسائل کو حل کرانے کیلئے تیارہوں۔

محرم الحرام میں شہر کے مختلف مقامات پر سبیلیں لگائیں گے ۔محرم الحرام کے ایام میں مجالس کے دوران شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔محرم الحرام کے سلسلہ میں گورنرہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیاہے ، اس سیل کے ذریعہ سب سے رابطہ میں رہیں گے ، صوبہ میں کہیں سے بھی کوئی شکایت موصول ہوئی تو اسے فوراً حل بھی کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں شیعہ علما ئکے ساتھ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ گورنر نے کہا کہ اگر مقامی حکومت کے پاس علاقوں میں محرم الحرام کے ضمن میں سڑکوں کی کارپیٹنگ، صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے فنڈز کی کمی ہے تو میں متعلقہ رکن سندھ اسمبلی سے درخواست کروں گا کہ وہ ان مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں،اگر انتہائی ضرورت ہوئی تومیں اپنی ذاتی حیثیت میں ان مسائل کو حل کرنے کے لئے تیارہوں ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں سبیلیں بھی ذاتی حیثیت میں لگاؤں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں سمیت رینجرز اور پولیس بھی امن و امان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں