حیدرآباد :حیسکو دوران بارش بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے ،میئر

حیدرآباد :حیسکو دوران بارش بلا تعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے ،میئر

حیدر آباد (نمائندہ دنیا) میئر حیدرآباد کاشف شورو نے تمام متعلقہ اداروں اور خصوصی طور پر حیسکو کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے۔۔

 کہ بارشوں کے دوران فراہمی و نکاسی آب کا سارا نظام بجلی کی دستیابی پر منحصر ہے ،ماضی میں حیسکو کی سے تمام اداروں کی کوششیں رائیگاں جاتی رہی ہیں، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ حیسکو بجلی کی ترسیل کا نظام مزید موثر اور دوران بارش سپلائی بلا تعطل جاری رکھے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔ مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے واسا اور ایچ ڈی اے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ادارے مون سون کے حوالے سے اپنے اپنے پلان شیئر کریں تاکہ جہاں کہیں بھی گنجائش موجود ہو اسے بہتر بنایا جا سکے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے میئر حیدرآباد کاشف شورو کو بریفنگ دیتے ہوئے درخواست کی کہ مون سون کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن کیا جائے ۔ اجلاس میں کمشنر حیدرآباد احسن علی قریشی ، حیسکو ، ایچ ڈی اے ، واسا، ریسکیو 1122و دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں