غیرقانونی اور خطرناک اشتہاری بورڈز ہٹانے کا حکم

 غیرقانونی اور خطرناک اشتہاری بورڈز ہٹانے کا حکم

کراچی (اے پی پی)سندھ حکومت نے بارشوں کے پیش نظر غیرقانونی اور خطرناک اشتہاری بورڈز ہٹانے کا حکم دے دیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری کہ بعد محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ڈویژنل کمشنر اور سیکرٹری بلدیات کو خط بھیج دیا گیا ہے ۔۔

خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے صوبے بھر میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ،تیز ہواؤں اور بارش کے سبب یہ بل بورڈ زانسانی جانوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں اس لئے انہیں ہٹا یا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں