گینگ وار کی سرپرستی میں چلنے والی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کی سرپرستی میں چلنے والی گٹکا فیکٹری پکڑی گئی۔۔۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق لیاری گینک وار سرغنہ کاشف ڈاڈا کی آشیرباد سے گٹکا فیکٹری چلانے والا امجد مچاتی نامی ملزم گرفتار کرلیا گیا، گٹکا فیکٹری سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا، مشینری و دیگر میٹیریل برآمد کرلیا گیا،مزکورہ فیکٹری سے حاصل ہونے والی رقم گینگ وار سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہے ،گرفتار ملزم امجد عرف مچاتی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا،کارروائی انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل راجہ خالد اور ایس ایچ او پاک کالونی چوہدری جاوید اختر نے عمل میں لائی۔