سکھر :بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کی نگرانی کاحکم

 سکھر :بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کی نگرانی کاحکم

سکھر (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد شاہ کی سربراہی میں مون سون بارشوں کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات اور ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق سید ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔۔

جس میں صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ، ایم پی اے سید فرخ احمد شاہ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر ارشد مغل، تینوں ٹاؤن کے چیئرمین و وائس چیئرمین موجودتھے ۔ سید خورشید احمد شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں مون سون بارشوں کے نقصانات سے بچنے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے سمیت ضلع میں ترقیاتی کاموں سیوریج لائنوں کی صفائی سمیت دیگر منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خورشید شاہ اور سید ناصر حسین شاہ نے بلدیاتی نمائندوں کو اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرنے کے احکامات دیے ۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کے نقصانات سے بچا ؤ کیلئے تمام پیشگی اقدامات کو فوری یقینی بنائیں جب کہ ادھورے کام جلد از جلد مکمل کریں ،اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں