موٹر سائیکل لفٹر، گٹکا ماوا فروش ملزم گرفتار
کراچی(این این آئی)تھانہ سولجر بازار پولیس نے گٹکا ماوا فروش اورموٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹر ملزم سید عدنان حیدر ولد سید اسرار حسین کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے زیرِ استعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل نمبری KNM-7793 برآمد ہوئی۔موٹر سائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 178/2024 بجرم دفعہ 381A ت پ تھانہ فریئر میں درج ہے ۔ترجمان ایس ایس پی ضلع شرقی نے مزید بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزم ذیشان علی ولد لیاقت علی کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔