محراب پور:30من گٹکا پکڑا گیا

 محراب پور:30من گٹکا پکڑا گیا

محراب پور(نمائندہ دنیا )پولیس کارروائی میں 30 من (1200 کلو گرام)گٹکا پکڑا گیا۔سی آئی اے پولیس نوشہرو فیروز کے انچارج علی اکبر چنہ کے مطابق قومی شاہراہ پر۔۔۔

 کارروائی کے دوران ٹرک نمبر آر آئی آئی 277 کی تلاشی کے دوران اس میں چھپایا گیا 30 من (1200 کلو گرام) گٹکا، سپاری، میوہ ضبط کرلیا گیا اور ٹرک ڈرائیور اسد شہزاد سیال کو گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیاگیا جب کہ ذرائع کا کہناہے کہ پولیس کارروائی میں بھاری مقدار میں گٹکا، سپاری، میوہ سمیت کئی ملزمان بھی گرفتار ہوئے تھے جنہیں مبینہ طورپر مک مکا کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں