لاڑکانہ :پولیس کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان پکڑے گئے
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے ڈرگ ڈیلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ٹاسک فورس کے سربراہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز حسیب جاوید سومار میمن کی نگرانی میں تشکیل ٹاسک فورس نے ملزم عبدالحفیظ عاربانی کو شراب کی 68 بوتلوں اور بیئر کی 40 بوتلوں سمیت،منشیات فروش ایاز جونیجو کو تین کلو سو گرام چرس سمیت، گیریلو پولیس نے منشیات فروش صدام کلر کو 3 کلو چرس سمیت، حیدری پولیس نے روپوش ملزم زاہد لغاری کو تین کلو ایک سو گرام چرس سمیت، بقاپور پولیس نے کار چوری مقدمے میں ملوث ملزم عامر بھٹی کو 30 بور پستول اور گولیوں سمیت، کنگا پولیس نے مطلوب ملزم نادر شاہ کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا۔دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت اسرار ولد غلام سرور جلبانی کے طور پر ہوئی ۔