غیر قانونی پٹرول پمپ پر آتشزدگی واقعہ کا مقدمہ درج

 غیر قانونی پٹرول پمپ پر آتشزدگی واقعہ کا مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں غیر قانونی پمپ پر آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ جاں بحق شہری سراج الدین کے بھائی سلمان کی مدعیت میں درج تھانہ شاہ فیصل میں قتل السبب سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں پٹرول پمپ کے مالک ریاض احمد اور دکان کے مالک راحیل اسلم کو نامزد کیا گیا ہے ۔ مدعی نے بتایا کہ مالکان نے پٹرول پمپ نوزل لگوائی اور حفاظتی اقدامات نہیں کئے ۔حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جو بھائی سراج کی موت کا سبب بنا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں