پنگریو :دوران چیکنگ جعلی سگریٹ کے 243کارٹن برآمد

پنگریو :دوران چیکنگ جعلی سگریٹ کے 243کارٹن برآمد

پنگریو (نمائندہ دنیا) ضلع بدین میں پولیس نے مختلف کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کے جعلی سگریٹ، ساڑھے 3 کلو گرام سے زائد چرس اور گٹکابرآمد ، ایک روپوش سمیت 9 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈو غلام علی پولیس نے منشیات کے کیس میں مطلوب روپوش ملزم دولت لوند کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی نے ایک اور کارروائی میں ٹرک سے چیکنگ کے دوران لاکھوں روپے مالیت کے 243 کارٹن جعلی سگریٹ برآمد کر کے محمد اقبال آرائیں اور دانش رفیق آرائیں کو گرفتار کرلیا۔ سی آئی اے پولیس بدین نے خفیہ اطلاع پر گٹکا فروش پرویز علی لاشاری کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے 380 پیکٹ انڈین گٹکا برآمد کر لیا گیا۔تھانہ کھوسکی نے گٹکا فروش عبدالجبار بھٹی کو گرفتار کرکے انڈین گٹکا تحویل میں لے لیا۔ تھانہ کڑیو نے منشیات فروش اسماعیل عرف ابو کنبھار کو گرفتار کر کے 600 گرام چرس برآمد کر لی۔ ڈیئی پولیس نے گٹکا فروش گلزار عرف گولائی کھوسو کو گرفتار کر کے گٹکا برآمد کر لیا۔ راجو خانانی پولیس نے منشیات فروش برہان خان پٹھان کو کار سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 1050 گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے ۔ ماتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کاشف راجپوت کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے قبضے سے 2030 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں