سٹی کونسل میں حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد منظور
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سٹی کونسل میں حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قرارداد منظور کرلی گئی۔۔
۔اجلاس ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مرادکی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران مجموعی طور پر گیارہ قراردادوں کی منظوری دی گئی۔چھ قراردادیں اتفاق رائے سے اور پانچ قراردادیں کثرت رائے سے منظور کی گئیں جبکہ اجلاس میں پیش کی گئیں پانچ دیگر قراردادوں پر بحث اور رائے شماری کو آئندہ اجلاس تک کے لئے موخر کردیا گیا۔قرارداد میں اسرائیل کی طرف سے غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں مسلمانوں کی نسل کشی کو فوری روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔