گلشن معمار میں زیر تعمیر عمارت ٹیڑھی ہوگئی، دو افراد زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے گلشن معمار اسکیم 33 مشرقی سوسائٹی میں زیر تعمیر چار منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا۔
جس سے عمارت ٹیڑھی ہوگئی جبکہ ملبہ گرنے سے دو راہگیر زخمی بھی ہوئے ۔متاثرہ عمارت میں پھنسے دو مزدوروں کو بھی بحفاظت نکالا گیا۔