ٹیکسپونمائش کا کل سے ایکسپوسینٹر میں آغاز،تیاریاں مکمل

   ٹیکسپونمائش کا کل سے ایکسپوسینٹر میں آغاز،تیاریاں مکمل

کراچی (بزنس ڈیسک) ٹیکسپو 2024 ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ڈویژن کے زیر اہتمام ایک اہم ٹریڈ مارک ایونٹ ہے ۔

 یہ غیر معمولی تقریب پاکستان کی متحرک ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعتوں کی نمائش کرے گی جس سے بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز اور صنعت کے رہنماؤں کی متنوع صف کو راغب کیا جائے گا۔کراچی ایکسپو سینٹر میں ٹیکسپو نمائش کا آغازکل( منگل)سے ہوگا،اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ایونٹ میں 500غیر ملکی مندوبین سمیت 270نمائش کنندگان شرکت کریں گے ۔ تین روزہ نمائش میں 8ہزار سے زائد کارپوریٹ زائرین کی شرکت متوقع ہے ۔ 270 سے زیادہ نمائش کنندگان اپنی تازہ ترین مصنوعات اور اختراعات پیش کرینگے جو نیٹ ورکنگ اور تعاون کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے ۔یہ نمائش 6 وسیع ہالوں میں پھیلے گی جس سے ٹیکسٹائل اور چمڑے کے شعبوں سے متنوع پیشکشوں کو تلاش کرنے کیلئے کافی جگہ ملے گی۔ سیمینارز کے ذریعے شرکا کو اہم معلومات اور مواقع فراہم کیے جائینگے ۔ایونٹ کی ایک اہم خصوصیت ایک فیشن شو ہو گا جس میں پاکستان کے 25سے زائد ٹاپ فیشن ڈیزائنرز شامل ہوں گے ، یہ شوکیس عصری ڈیزائن اور روایتی دستکاری کو اجاگر کرے گا، ٹیکسٹائل میں ملک کے امیر ورثے کو فروغ دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں