آئینی ترمیم کی منظوری بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت کا ثبوت ،وقار مہدی

آئینی ترمیم کی منظوری بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت کا ثبوت ،وقار مہدی

کراچی (این این آئی)وزیراعلی سندھ کے معاونِ خصوصی سینیٹر وقار مہدی نے آئینی ترمیم پر وسیع تر اتفاق اور منظوری کوپی پی پی چیئرمین کا سیاسی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری 36 سالہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت اور تدبر کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

 اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب پورا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم نے آئین و پارلیمان کی بالادستی کو مقدم کردیا، جبکہ عوام کو فوری و بلا امتیاز انصاف ملے گا۔ وقار مہدی کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم ججز کو جسٹس منیر اور افتخار چودھری کی بدروحوں سے محفوظ رکھے گی۔ حالیہ ترمیم سے عدالتی فیصلے ملک میں انتشار کے بجائے سیاسی استحکام کا موجب بنیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں