پولیس کی ہفتہ وارکارروائیاں، 19 مقابلوں میں 4ڈاکو ہلاک،24گرفتار

پولیس کی ہفتہ وارکارروائیاں، 19 مقابلوں میں 4ڈاکو ہلاک،24گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 19 مقابلے ہوئے۔۔

 فائرنگ کے تبادلے میں 04 ڈاکو ہلاک جبکہ 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 24 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 26 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 12موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ ذونز میں مجموعی طور پر 698 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 41کلو 595 گرام چرس، 521 گرام آئس/کرسٹل، 36 بوتلیں شراب اور ہیروئن برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 133 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 01ہینڈگرینیڈ برآمد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں