ملیر جیل سے قیدی فرار،7اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج

ملیر جیل سے قیدی فرار،7اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر جیل سے اغوا اور زیادتی کے الزام میں قید ملزم فرار ہوگیا۔غفلت اور لاپروائی برتنے پر 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ش

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر جیل سے اغوا اور زیادتی کے الزام میں قید ملزم فرار ہوگیا۔غفلت اور لاپروائی برتنے پر 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کو جنوری 2023 میں عدالتی حکم پر جیل ریمانڈ پر لایا گیا تھا ملزم کا کیس ملیر کورٹ میں زیر سماعت ہے تاہم اتوار کی دوپہر ملزم جیل میں موجود باتھ روم میں لگی کھڑکی کاٹ کر دیوار پھلانگ کر فرار ہوا۔ گرفتار اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل وحید تنولی،خادم حسین،محمد اکرم،محکم الدین،شہزادو،قائم خان،کانسٹیبل ندیم جتوئی شامل ہیں جن تفتیش کی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں