سندھ فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،دواضلاع میں 11غیر معیاری آر او پلانٹس سربمہر

سندھ فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن،دواضلاع میں 11غیر معیاری آر او پلانٹس سربمہر

کراچی (آن لائن)سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں غیر معیاری آر او پلانٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیاگیااورضلع جنوبی میں 8 اور ضلع شرقی میں 3 آر او پلانٹس سیل کر دیئے گئے ۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہاکہ آر او پلانٹس کے معائنے میں مائیکروبیل آلودگی اور آلات کی ناقص حالت سامنے آئی ہے ۔زنگ آلود آلات اور پانی کی ٹینکوں کی صفائی نہ تھی، بڑے عرصے سے فلٹر تبدیل نہیں کئے گئے تھے ۔ ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ کی ہدایات پر غیر معیاری آر او پلانٹس کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے ۔سندھ فوڈ اتھارٹی عالمی ادارہ صحت کے معیارات کے مطابق پانی کی جانچ کو یقینی بنا رہی ہے ۔ اب تک صوبے بھر میں 463 فوڈ بزنس یونٹس اور آر او پلانٹس کا معائنہ کیا گیا ہے ۔ مزمل حسین ہالیپوٹو نے کہاکہ صوبے میں کیمیکل ملے دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے ۔عوام غیر معیاری آر او پلانٹس اور دودھ میں ملاوٹ کے خلاف واٹس ایپ نمبر 03300116533پر شکایت درج کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں