ادارہ ترقیات کے بجٹ اورنظرثانی تخمینہ کی منظوری

ادارہ ترقیات کے بجٹ اورنظرثانی تخمینہ کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے ) کی گورننگ باڈی نے کے ڈی اے کے مالی سال 2024-25 کے بجٹ تخمینہ اور مالی سال 2023-24 کے نظرثانی تخمینہ کی منظوری دے دی۔

 مالی سال 2024-25 میں آمدنی کا تخمینہ 13 ارب، 80 کروڑ 59 لاکھ روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ 12 ارب 9 کروڑ 12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کے ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس کو چلانے کے لئے قواعد و ضوابط میں ترامیم منظور کرلی گئی۔ اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ تخمینہ اور مالی سال 2023-24 کے نظرثانی تخمینہ کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے ڈی اے کی GIS میپنگ، FIMIS اور دیجیٹل آرکائیو کی جائے گی اور اس میں سندھ حکومت ان کی بھرپور معاونت کرے گی۔ رواں مالی سال 2024-25 کے لئے بجٹ تخمینہ کے تحت کے ڈی اے کی آمدنی کا تخمینہ 13 ارب، 80 کروڑ 59 لاکھ روپے اور اخراجات کا تخمینہ 12 ارب، 9 کروڑ 12 لاکھ روپے لگایا گیا ہے ۔ اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے لئے نظرثانی شدہ بجٹ کے تخمینہ کی بھی منظوری دی گئی۔ جن کے مطابق کے ڈی اے کی تخمینہ آمدنی 12 ارب، 59 کروڑ، 57 لاکھ کی بجائے نظرثانی شدہ آمدنی 6 ارب، 63 کروڑ، 17 لاکھ روپے ہوگی۔ جبکہ نظرثانی شدہ اخراجات6 ارب، 57 کروڑ، 24 لاکھ ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں