میزان بینک کے منافع میں 34فیصداضافہ ریکارڈ

میزان بینک کے منافع میں 34فیصداضافہ ریکارڈ

کراچی(سٹی ڈیسک)میزان بینک نے 30ستمبر 2024کو ختم ہونے والے 9ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ۔

 میزان بینک کو 30ستمبر 2024کو ختم ہونے والے 9ماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 58.04ارب روپے کے مقابلے میں 34فیصد اضافہ کے ساتھ 77.5ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا ۔اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی جبکہ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئر مین فیصل اے ا ے اے النصر بھی موجود تھے ۔ میزان بینک نے ہر شعبے میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 30ستمبر 2024 ء کو ختم اوسط ایکویٹی(ROAE) پر بینک کا سالانہ منافع 50فیصد رہا۔ بینک کی فی حصص آمدنی 43.26روپے ہوگئی ۔ بورڈ نے تیسری سہ ماہی کیلئے بینک کے حصص یافتگان کیلئے 7روپے فی شیئرکیش ڈیوڈنڈ دینے کابھی اعلان کیاہے جس کے بعد بینک کی جانب سے شیئرہولڈرز کو9ماہ میں مجموعی کیش ڈیوڈنڈ 21روپے فی حصص تک پہنچ گیا ہے ۔ بینک کے مجموعی ڈپازٹس 12فیصد اضافہ کے ساتھ3.3ٹریلین روپے ہوگئے ،غیر فعال فنانسنگ کے 2فیصدسے کم تناسب کے ساتھ اعلیٰ اثاثہ جات کا معیار برقراررکھا گیاہے جبکہ بینک کی غیر فعال فنانسنگ 179فیصدکی کوریج شرح کے ساتھ اطمینان بخش پوزیشن پرہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں