سینٹرل جیل شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کے منصوبے کاافتتاح

سینٹرل جیل شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کے منصوبے کاافتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل کراچی کو لوڈشیڈنگ فری بنانے کے لئے کے سولر روف ٹاپ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔

سینٹرل جیل کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبہ کا افتتاح وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کیا سولر روف ٹاپ منصوبہ 21 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت سے تیار کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی کو شمسی توانائی پہ منتقل کرنے کے منصوبہ کا افتتاح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا ،سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت 614.8 کلو واٹ شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے اور اضافی بجلی کے الیکٹرک کے سسٹم میں منتقل کی جائے گی، ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق اس منصوبے سے صوبائی خزانے کو 25 سال تک سالانہ 6 کروڑ، 42 لاکھ اور 60 ہزار روپے کی بچت ہوگی ،اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نذیر کا کہنا تھا سولر روف ٹاپ منصوبہ 3 سال میں اپنی لاگت نکال لے گا ،کراچی سینٹرل جیل انتظامیہ کے مطابق عمارت کی توانائی کی طلب 549.5 کلو واٹ ہے ، 614 کلو واٹ سولر روف ٹاپ منصوبہ سینٹرل جیل میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے ساتھ ماحول دوست بھی ثابت ہوگا افتتاح کے موقع پر صوبائی وزراء، شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، علی حسن زرداری اور وقار مہدی ، ڈی آئی جی جیل حسن سہتو، ڈی آئی جی شیبا شاہ اور سپرٹینڈنٹ سینٹرل جیل اے بی کریم عباسی و دیگر جیل افسران موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں