سیالکوٹ:اغوا کے بعد فروخت بچہ بازیاب ، ملزم گرفتار

سیالکوٹ:اغوا کے بعد فروخت بچہ بازیاب ، ملزم گرفتار

ڈسکہ ،سیالکوٹ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )چھ ماہ کا بچہ اغوا ، ساڑے چار لاکھ روپے میں فروخت کرنے والے اغوا کار گرفتار ۔

، بچہ بازیاب کر ا لیا گیا ۔ تھانہ موترہ کے علاقہ دربار پنج پیر علاقہ بیڑھ والامیں منہاج بی بی اور اسکی بیٹی نتاشا اپنے 6ماہ کے بچے علی اکبر کو لیکر بھیک مانگ رہی تھیں کہ اس دوران دو نامعلوم عورتیں پاس آئیں اور کہا کہ آج جمعرات ہے آپ کو پیسے ، لنگر اور کپڑے لیکر دیتے ہیں ہمارے ساتھ چلو ، دونوں نامعلوم عورتوں کے ساتھ دربار پر پہنچیں تو اس دوران ایک نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر آیا اور دھوکہ دہی سے بچہ اغوا کر کے فرار ہو گئے ۔مقدمہ کے اندراج کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کی سربراہی میں ڈی ایس پی ڈسکہ سرکل کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ایس ایچ او تھانہ موترہ انسپکٹر محمد توقیر اور پولیس ٹیموں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں ارشاد بی بی ، صائمہ بی بی اور عبد الرحمن کو ٹریس کر کے گر فتار کر لیا ۔دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کو اندریاس مسیح (پادری)اور مسیحی جوڑے کا شف مسیح اور اس کی بیوی عابدہ بی بی کو 4لاکھ 50ہزار روپے میں فروخت کیا ہے ، اندریاس مسیح (پادری)اور مسیحی جوڑے کا شف مسیح اور اس کی بیوی عابدہ بی بی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ،بچے کو والد ہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں