سیالکوٹ کی مصنوعات کی بیرون ممالک بڑی مانگ:ڈی سی

سیالکوٹ کی مصنوعات کی بیرون ممالک بڑی مانگ:ڈی سی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے سیالکوٹ کی مصنوعات کی بیرون ممالک بڑے مانگ۔

 کہا کہ سیالکوٹ میں تیار کئے جانے والے آلات جراحی، چمڑے کی مصنوعات ،کھیلوں کے سامان اور میوزیکل انسٹرومنٹ سمیت دیگر منصوعات تیار کرنے والی 8 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے انڈسٹریل یونٹس کام کررہے ہیں، یہاں کی منصوعات کی یورپ ، افریقہ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں مانگ ہے ، سیالکوٹ سالانہ 3 بلین ڈالر سے زائد کی برآمدات کرکے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کما رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیالکوٹ کی فی کس آمدن ملک میں سب سے زیادہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، کوئٹہ کی زیر نگرانی 41ویں مڈ کیئر مینجمنٹ کورس میں زیر تربیتی افسروں کے 25 رکنی وفد کو ضلع سیالکوٹ کی انتظامی، تاریخی، جغرافیائی، سیاسی، سماجی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔وفد میں ڈائریکٹر جنرل نینشل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کوئٹہ معراج انیس عارف اور ڈاکٹر سید علی رضا شاہ کی زیر سربراہی وفد میں عبد الحمید جاگیرانی، عبد الکبیر خان، عبدالقیوم، عبدالرشید، آفاق حیدر، علی احمد، عطاء اﷲ شاہ، بتول اسدی، فصیح الدین، فیاض محمد ، غلام مرتضیٰ و دیگر شامل تھے ۔ محمد ذوالقرنین نے کہا کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کو اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، ڈرائی پورٹ اور ایئر لائن بنانے کا اعزاز حاصل ہے اور یہ منصوبے نجی شعبہ میں کامیابی سے چل رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں