70تحصیلوں میں زرعی رینٹل سروسز شروع کی جائینگی

70تحصیلوں میں زرعی رینٹل سروسز شروع کی جائینگی

حافظ آباد، گوجرانوالہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا، سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر زراعت، لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ سید عاشق حسین کرمانی نے۔

 کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ زراعت کی ترقی، کسانوں،زمینداروں کی خوشحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر سکیم محکمہ زراعت حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام ہیں۔ پنجاب کے 10لاکھ کاشتکار، زمینداروں کو کسان کارڈ دئیے جارہے ہیں۔اس پروگرام کے تحت 15لاکھ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، جن میں سے ساڑے 4لاکھ درخواستوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور ساڑھے 3لاکھ زمینداروں کو کسان کارڈ جاری کر دیا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کسان دوست پالیسیوں کے تحت صوبہ بھر میں آسان اقساط پر 10ہزار گرین ٹریکٹر دئیے جائینگے ۔ محکمہ زراعت حکومت پنجاب فی ٹریکٹر پر 10لاکھ کی سبسڈی دے گی۔ حافظ آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میں زرعی انقلاب اور خوشحالی کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں، پنجاب کی 70تحصیلوں میں زرعی رینٹل سروسز شروع کی جار ہی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت ایسے زمیندار، کاشتکار، جن کے پاس اپنی جدید زرعی مشینری نہیں وہ زرعی رینٹل سروسز سے مشینری حاصل کر سکیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں زرعی سینٹرز ون ونڈو آپریشن اور زرعی مال بھی قائم کیے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں