لالہ موسیٰ:بھمبرنالہ بائی پاس کیساتھ کوڑے کے ڈھیر

 لالہ موسیٰ:بھمبرنالہ بائی پاس کیساتھ کوڑے کے ڈھیر

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )بھمبرنالہ بائی پاس کے ساتھ کوڑے کے ڈھیر ،بدبوسے لوگ بیماریوں میں مبتلاہو نے لگے ۔

چودھری اسلم چوک تابھانووالی بائی پاس پر ڈسپوزل سنٹر کے سامنے ایک ہزارمیٹر کے علاقہ میں روڈ کے اوپر کوڑے کے لگے ڈھیر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے افسر وں کی کارکردگی کا روناروتے نظرآتے ہیں، کوڑے سے اٹھنے والے تعفن ،بدبو سے موٹرسائیکل، رکشہ پر بیٹھ کر گزرنادشوارہوجاتاہے ،کوڑے کے ڈھیروں پر بیٹھے کتوں کے ٹولے بھی موٹرسائیکل سواروں کو کاٹنے کیلئے دوڑتے ہیں،کچھ عرصہ قبل نشاندہی پر اے سی کھاریاں نے نوٹس لے کر کوڑانیچے گرادیاتھااور میونسپل کمیٹی کے ٹریکٹر ٹرالی والوں کو ہدایت کی تھی کہ کوڑاباہرسڑک پر پھینکنے کے بجائے بھمبرکے اندر پھینکاجائے لیکن ایسالگتاہے کہ میونسپل کمیٹی کے افسر و ڈرائیوراے سی کھاریاں وایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے احکامات کی پرواہ نہیں کرتے ،اہل علاقہ نے ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں