سموگ،ایک ہفتہ کے دوران12ہزار شہری سانس،نزلہ زکام اور بخار میں مبتلا

سموگ،ایک ہفتہ کے دوران12ہزار شہری سانس،نزلہ زکام اور بخار میں مبتلا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)اندرون شہرگوجرانوالہ میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پھیلنے لگی موسمی تبدیلی کے ساتھ شہری سانس ،نزلہ زکام اور ۔

بخار کا شکار ہونے لگے ایک ہفتہ کے دوران 12ہزار سے زائد شہری مختلف امراض کا شکار ہوکر ہسپتال پہنچ گئے ،انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات نے آپریشن کا آغاز بھی کردیا لیکن متعدد کاروائیوں کے باوجود گوجرانوالہ کے 60 سے زائد رہائشی علاقوں کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک نہ کیا جاسکا اور نہ زہریلا دھواں ،کیمیکل ملے پانی کا اخراج کرنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں اور بھٹیوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کیا جاسکا۔ شہر کے اہم شیخوپورہ روڈ،کھیالی،کنگنی والا اور ان سے ملحقہ آبادیوں ، واپڈا ٹاؤن ،کوہلوالہ ،جناح روڈ ،باغبانپورہ ،حافظ آباد روڈ ،گوندلانوالہ روڈ ،سوئی گیس روڈ ،گرجاکھ ،راجکوٹ ،فتو منڈ ،رانا کالونی ،بختے والا ،سیالکوٹ بائی پاس اور ملحقہ رہائشی علاقوں میں خطرناک کیمیکل ملے زیریلے دھویں سے علاقہ مکینوں کو نجات نہ مل سکی جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگیں آنکھ ،ناک،گلہ ،زکام ،بخار جیسے وبائی امراض بڑھنے لگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں